میرے بابا بہت بہادر ہیں۔ اقرار الحسن کے بیٹے کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 12:55

میرے بابا بہت بہادر ہیں۔ اقرار الحسن کے بیٹے کا بیان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء): گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشنکرنے پر حراست میں لیے جانے کے بعد آج اقرار الحسن اور ان کے ٹیم ممبر کو تفتئیشی افسر کے آفس سے عدالت لیجانے کے لیے پولیس موبائل میں بٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اسٹیشن کے باہر اقرار الحسن کے اہل خانہ اور ان کے حامیوں کی ایک بری تعداد موجود تھی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقرار الحسن کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میرے بابا بہت بہادر ہیں ، وہ پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان سے تمام برائیاں ختم ہوں ۔ اقرار الحسن کے بیٹے نے کہا کہ میں یہاں آنے اور میرے بابا کے لیے دعا کرنے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میں بھی بڑا ہو کر اپنے بابا جیسا بنوں گا۔