ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس آخری مرحلے میں داخل ہوگیا

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی کراوٴن پراسیکیوشن سروس میں شواہد جمع کرا دیئے

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی کراوٴن پراسیکیوشن سروس میں شواہد جمع کرا دیئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شواہد اور دستاویزات کے پلندے جمع کرائے گئے ہیں جن کے مسترد ہونے کا امکان بہت کم ہے نجی ٹی وی کے مطابق لندن ہائیکورٹ میں بھی متحدہ قیادت کے خلاف 139 صفحات پر مشتمل دستاویزی رپورٹ جمع کرائی گئی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس الگ الگ چلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :