حیدر آباد ‘ سپرہائی وے پرنوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:37

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) سپرہائی وے پرنوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوری آباد کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کار کے تصاد م کے نتیجے میں کار سوار چار افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب ٹرک بے قابو ہو کر کارسے جا ٹکرایا اور چار زندگیوں کے چراغ غل کر گیا ۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 57 سالہ عثمان محمد قاسم ، 38 سالہ نجم الدین ،65 سالہ عبدالرجان اور 45 سالہ عبداللہ شامل ہیں جن کا تعلق کراچی سے تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ کار حیدر آباد سے کراچی جا رہی تھی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔