سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ‘72گھنٹے میں اہم پیشرفت متوقع

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:35

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی سات روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ‘چیف جسٹس نے استنبول میں ترکی کے آئین کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

یار رہے کہ چیف جسٹس ایک ہفتے کے دورے پر ترکی روانہ ہوئے تھے اور انکی روانگی سے پانا ما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کا قیام بھی تاخیر کا شکار تھا ۔ ان کے ترکی جانے کے بعد جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے پاناما لیکس کی تحقیقات پرکمیشن بنانے کیلئے لکھے گئے خط پر 72 گھنٹے میں اہم پیش رفت متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :