کراچی ‘ حساس اداروں کی کارروائی ‘ سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نارتھ کراچی سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر کارروائی کی جس دوران نارتھ کراچی ایف زون سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلرریحان عرف ٹاپ پکڑا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر ریحان نے دوران ابتدائی تفتیش میں 15افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے ‘ ملزم زمینوں پر قبضے اور چائنہ کٹنگ میں بھی ملوث ہے ۔

متعلقہ عنوان :