کامران اکمل 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ میں34سالہ کامران اکمل نے اسلام آباد کی کپتانی کرتے ہوئے بلوچستان کے خلاف 134رنز کی اننگز کھیلی جو ان کے لسٹ اے کیریئر کی 15ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ، اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق پاکستانی کپتان معین خان کے پاس ہے جنہوں نے 4لسٹ سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :