ریاض:کار حادثہ، چار عمرہ زائرین جاں بحق، دو شدید زخمی

ہفتہ 30 اپریل 2016 12:22

ریاض:کار حادثہ، چار عمرہ زائرین جاں بحق، دو شدید زخمی

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : عمرہ کی ادایئگی سے واپسی پر زائرین کی کا ر حادثے کا شکار ، تین موقع پر جاں بحق جبکہ ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک کشمیری خاندان جو عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر مکہ سے 50کلومیٹر کے فاصلے پر اپنی کا ر کا کنٹرول کھو جانے کی وجہ سے حادطے کا شکار ہو گیا ۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں بشیر احمدمیر، محمد صدیق میر،اور بیٹی مریم جبکہ اس کی اہلیہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ جبکہ اسکی والدہ اور بیٹے کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے. بشیر احمد الخبر میں ایک کمپنی میں ایچ آر کے عہدے پر کام کرتا تھا۔ اور اس کا خاندان عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آیا تھا۔ مقامی انتظامیہ نے بشیر احمد کے رشتہ داروں کو اس واقعے کی اطلاع دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :