Live Updates

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بچوں‌کے نام آف شور کمپنی کا اعتراف کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 12:19

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بچوں‌کے نام آف شور کمپنی کا اعتراف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بچوں کے نام آف شور کمپنی ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے نجی ٹی وی اخبار کو انٹرویو میں اپنے بچوں کے نام آف شور کمپنی کا اعتراف کر لیا۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ آف شور کمپنی میرے چار بچوں کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ کمپنی کے املاک برطانیہ میں جبکہ کمپنی ایک ٹرسٹ کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے بچے بالغ اور خود مختار ہیں البتہ میرے نام پر کوئی کمپنی نہیں ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کےنام پر آف شور کمپنی کو میری کمپنی نہیں کہا جا سکتا۔ برطانیہ میں اثاثوں کی مینجمنٹ کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستان میں سیاسی ہیجان پیدا ہو گیا ہے۔ جبکہ حکومت پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کے لیے تاحال محو غور ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات