پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی صحافی کی بولتی بند کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 12:11

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی صحافی کی بولتی بند کر دی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم سرحد پار بھی کافی پسند کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں ایک تقریب کے دوران عاطف اسلم نے پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کا منہ توڑ جواب دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی نے عاطف اسلم سے سوال کیا کہ جب آپ کو بھارت سے پکاستان مخالف نعرے اور گالیاں سننے کو ملتی ہیں تو آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں عاطف اسلم نے کہا کہ ٹھیک ایسا ہی محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کو پاکستان سے گالیاں پڑنے پر محسوس ہوتا ہے۔ بعد ازاں وہاں موجود تقریباً تمام صحافیوں نے میوزک اور موضوع سے ہٹ کر عاطف اسلم سے سوالات کیے جس پر عاطف اسلم نے نہایت تسلی بخش جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھارت میں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، میں یہاں جو پیسے کماتا ہوں اس کا ٹیکس ادا کر کے جاتا ہوں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :