اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے اقتصادی گیم چینجر منصوبہ ہے ‘چینی وزیر خارجہ

پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں پارٹنر شپ کو مزید بڑھائیں گے ‘ انٹرویو

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) چین کے وزیرخارجہ وانگ ئی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے اقتصادی گیم چینجر منصوبہ ہے ‘پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں پارٹنر شپ کو مزید بڑھائیں گے۔ہر گزرتے دن کیساتھ پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دو طرفہ تعلقات روز بروز مظبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک چین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر چین پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک سی پیک کے حوالے سے ایک دوسرے کیساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا جنوبی چینی سمندر کا معاملہ متعلقہ فریقوں کے مابین براہ راست بات چیت کے زریعے حل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :