لاہور گلشن اقبال میں سرچ آپریشن میں 14افراد زیر حراست

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء)لاہور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چودہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کیمطابق ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر پولیس نے لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران شناختی کوائف نا مکمل ہونے پرچودہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بائیو میٹرک کے ذریعے لوگوں کی شناخت کی۔ سرچ آپریشن کے دوران ہوٹلوں ریسٹ ہاوٴس کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔