کراچی ، شہرقائد میں ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق،دوزخمی

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء)کراچی اور حید آباد کے درمیان سپر ہائی وے پرنوری آباد کے قریب ٹرک کار پر الٹ گیاجس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدراباد کے درمیان سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب ایک اور ٹریفک حادثہ ہوگیا۔ حادثہ کار پر ٹرک الٹنے سے ہوا جس میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا دوسری طرف بلوچ کالونی پل اور ماڑی پل پر بھی ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ دو زخمی بھی ہوئے ۔