ڈی سی او چکوال کا 4میڈیکل سٹور مالکان کے مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم

جمعہ 29 اپریل 2016 20:23

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے چار میڈیکل سٹور مالکان کے مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم دیدیا۔ اس امر کا فیصلہ ڈی سی او آفس میں اْن کی زیر صدار ت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گی ا۔ اجلا س میں 12میڈیکل سٹور مالکان کے مقدمات پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

جن پر بغیر لائسنس ، بغیر وارنٹی ، ان رجسٹرڈ ادویات رکھنے ، کوالٹی فائیڈپرس کے نہ ہونے اور ادوایات کا ریکارڈ نہ رکھنے کے ایسے الزامات تھے اجلاس میں خلاف ورزی کے مرتکب میڈیکل سٹور مالکان کو بلا کر ان کا دفاعی موقف سنا گیا جس کے تحت بعدازاں کوالٹی کنٹرول بورڈ کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں چار میڈیکل سٹور مالکان کے مقدمات درگ کورٹ بھیجنے ، پانچ کو وارننگ جاری کرنے جبکہ 3کو اگلی پیشی پر حاضر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس مقع پر ڈی سی او نے ای ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر عالمگیر نوابی ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنٹرول بورڈ اور ڈرگ انسپکٹرز کو واضع ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :