یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں دالوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

Ijaz Muhammad محمد اعجاز جمعہ 29 اپریل 2016 20:13

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں دالوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں دالوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر میں دالوں سمیت دیگر روزمرہ استعمل کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے دال چنا کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 153، دال ماش کی قیمت 275 سے بڑھا کر 280 روپے، دال مسور 120 روپے سے بڑھا کر 145 روپے، کالا چنا کی قیمت 110 سے بڑھا کر 140 روپے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 64 روپے سے بڑھا کر 66 روپے کر دی گئی ہے۔