تحریک انصا ف کے رہنماؤں کا سعدیہ سہیل کے بھتیجے کی وفات پراظہار افسوس

جمعہ 29 اپریل 2016 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان،شاہ محمودقریشی جہانگیر خان ترین،، اعجاز احمدچوہدری ، چوہدری محمد سرور، غلام محی الدین دیوان ،عبدالعلیم خان، شبیر سیال اور اشتیاق ملک نے پی ٹی آئی کی ایم پی اے سعدیہ سہیل کے جوان سالہ بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کے اور دعاکی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔