وزیر اعلی شہباز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی ملاقات ،ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

وفاقی حکومت نے بھی ویڈیو کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ‘چوہدری نثار علی خان

جمعہ 29 اپریل 2016 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال، امن عامہ اور سیکورٹی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کے حوالے سے مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ پر وزیر اعلی سے بات کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے بھی مبینہ ویڈیو بنائے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ ملاقات میں طے پایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

متعلقہ عنوان :