سکھر، سول ہسپتال میں بچے کی ہلاکت،واقعہ کے خلاف ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال

جمعہ 29 اپریل 2016 19:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء)سکھر سول اسپتال میں بچے کی ہلاکت اور ورثاء کی جانب سے ڈاکٹرز اور وارڈبوائے کو تشددکا نشانہ بنانے کا معاملہ ، واقعہ کے خلاف ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی ،دن رات لو گوں کی خدمت کرتے ہیں مگر ہما رے ساتھ کی جانے والی نا انصافیاں بند کی جائیں ، مظاہرین تفصیلات کے مطابق سکھر سول اسپتال میں چند روز قبل ایک بچے کی ہلاکت پر مشتعل ورثاء کی جانب سے ڈاکٹرز اور وارڈبوائے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کے خلاف سکھر سول اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کام چھوڑ ہڑتال کی اور بعد ازاں سکھر سول اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ابوبکر شیخ ، ڈاکٹر سکندر شیخ ، ڈاکٹر سعید شیخ ، گل حسن باجکا نی ، ارشد شاہ و دیگر نے کی اس مو قع پر مظاہرین نے فلک شگاف نعرے بازی کی جبکہ رہنما ؤں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسیحا ؤں سے اس طرح کا سلوک اب برداشت نہیں کیا جا ئے گا ہم دن رات عوام کی خدمت کرتے ہیں مگر ہما رے ساتھ ہی ناانصافیاں کی جا رہی ہیں جو اب مزید برداشت نہیں کی جا ئیں گی رہنما ؤں نے مواقعہ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ہمیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔