احسن اقبال ICAP کی پبلک فنانشل مینجمنٹ کانفرنس کا افتتاح کریں گے

جمعہ 29 اپریل 2016 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال 2مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ICAP پبلک فنانشل مینجمنٹ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس ICAP کی جانب سے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس و اکاؤنٹنسی (CIPFA)، یوکے کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا عنوان پورے سرکاری شعبے کے سرکاری مالیاتی منیجمنٹ میں خدمات کی ترسیل پر تبادلہ خیال اور بحث ہے کیوں کہ سرکاری شعبے میں خدمات کی ترسیل تشکیل اور اس میں بہتری کے لئے ایک موثر اور پیشہ ورانہ سرکاری مالیاتی مینجمنٹ نظام بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ICAP کے صدر، حافظ محمد یوسف نے کہا کہ ICAP ہمیشہ ملک میں بہترین مالیاتی کاموں اور کارپوریٹ گورننس کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ حکومت پاکستان کے لئے حکمت عملیوں کی تشکیل میں گہری دلچسپی لیتی ہے اور ہمیشہ حکومت کو تکنیکی معاونت اور حمایت کی فراہمی کے لئے پرعزم رہتی ہے۔ یہ کانفرنس اکاؤنٹنٹ طبقے کو ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے کیوں کہ یہ پبلک فنانشل منیجمنٹ کے شعبے میں واضح فرق پیدا کرنے والے قائدین، جدت پیدا کرنے والے افرا د کے خیالات کو یک جا کرتی ہے۔

ICAP کونسل کے رکن اور انتظامی کمیٹی کے چیئرمین راشد ابراہیم نے کہا کہ کام کرنے کا اچھا طریقہ کار اور حکمت عملی پر توجہ دیتے ہوئے مالیاتی کام کسی بھی مالیاتی معلومات میں قدر اور ذہانت کا اضافہ کرتے ہیں ا۔ یہ کانفرنس ایک ایسی آگہی اور تصور فراہم کرے گی جس کی گونج پورے سرکاری اور نجی شعبے میں سنائی دے گی۔پہلے سیشن میں دیئے جانے والے لیکچرز کے عنوانات ’’خدمات کی ترسیل کے لئے PFM: مقاصد، تقاضے، رپورٹنگ، احتساب‘‘ اور ’’پاکستان میں خدمات کی ترسیل کے لئے PFMُُُ‘‘ ہیں۔

دوسرے سیشن میں ’’مشترکہ رپورٹنگ کے ذریعے ویلیو ایڈیڈ خدمت کی تشکیل‘‘ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تیسرے سیشن میں ’’خدمات کی ترسیل میں خلا کو پر کرنے کے لئے نتیجہ خیز بجٹ سازی‘‘ جب کہ چوتھے سیشن میں ’’IPSASs اور کارکردگی کی رپورٹنگ‘‘ زیر بحث آئیں گے۔سیشنز کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ پبلک فنانشل مینجمنٹ کے کردار اور عوامل کو اجاگر کر سکیں ، کیوں کہ یہ خود طے کردہ اور دیرپا ترقی اور بہتر گورننس اور جمہوری احتساب کا شفاف انتظام کرنے کے لئے ایک اہم عنصر ہے ۔

CIPFA کے صدرد جان ماتھیسن اور خیبر پختون خواہ کے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (ضلعی حکومتیں) محمد فہیم اس کانفرنس کے کلیدی مقررین ہوں گے۔ سوالات وجوابات کے سیشنز نمٹانے کے فرائض گلین فاسیٹ (سربراہ حکومتی CIPFA)، عنبرین عارف (سینئر فنانشل مینجمنٹ ماہر، عالمی بینک)، فواد اعظم ہاشمی (چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس)، اور اسد علی شاہ (سابق صدر ICAP اور سینیئرپارٹنر ڈیلوئیٹ) انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :