چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات کا پی آئی ڈی کو مبینہ سیاسی طورپراستعمال کرنے اور میڈیا اشتہارات پر اخراجات کا نوٹس ،9مئی کو اجلاس طلب

جمعہ 29 اپریل 2016 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا نے پی آئی ڈی کو مبینہ پانامہ لیکس معاملات پر ذاتی وضاحت کیلئے سیاسی استعمال کرنے اور میڈیا اشتہارات پر اخراجات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی کا اجلاس 9مئی کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سینیٹر کامل علی آغا نے پی آئی ڈی کو پانامہ لیکس معاملات پر ذاتی وضاحت کیلئے سیاسی استعمال کرنے اور میڈیا اشتہارات پر کیے جانے والے اخراجات پر کمیٹی کا اجلاس 9مئی کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد طلب کر لیا ہے ۔

ایجنڈے میں ، فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی ،معلومات تک رسائی کے بل ، کوڈ آف کنڈکٹ کے علاوہ بول چینل ملازمین اور لوک ور ثہ کے معاملات شامل ہیں

متعلقہ عنوان :