کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں دسویں روز بھی او پی ڈیز میں ہڑتال ٗ مریض رل گئے

جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی ٗ ڈاکٹرز

جمعہ 29 اپریل 2016 18:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں دسویں روز بھی او پی ڈیز میں 2 گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال رہی ٗہڑتال کے باعث مریضوں کو دشواری کا سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں دسویں روز بھی صبح 9 سے 11 بجے تک دو گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال جاری رہی جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی ان او پی ڈیز میں روزانہ آنے والے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم ینگ ڈاکٹرز نے کہاکہ وہ عوام کے مفاد کیلئے لڑ رہے ہیں کیونکہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات میسر نہیں ، جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :