اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ ،سندھ ، بلوچستان میں ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں ٗمحکمہ موسمیات

جمعہ 29 اپریل 2016 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے دو روز ہفتہ، اتوار کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ ،سندھ ، بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک اور میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔

رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصًا پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا اورخشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گندم کی کٹائی کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گندم کے کاشتکار جلد سے جلد فصل کی کٹائی مکمل کر لیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہاتاہم مری 03، چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:شہید بینظیر آباد، دادو 46، چھور، جیکب آباد اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرار ت 23 ، کراچی 26، پشاور 19، کوئٹہ 10، اسلام آباد 15جبکہ گلگت میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔