سیاستدانوں کے ٹیکس معلومات چھپانے کے لئے ایف بی آر بلڈنگ میں صحافیوں کا داخلہ بند ، بلڈنگ کے اردگرد سخت حفاظتی انتظامات

جمعہ 29 اپریل 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) سیاستدانوں کے اثاثہ جات اور ٹیکس تفصیلات کو چھپانے کے لئے ایف بی آر کے چیئرمین نے ایف بی آر ہاؤس میں صحافیوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے جمعہ کے روز ایف بی آر کے چیئرمین نے صحافیوں کے داخلہ پر پابندی بارے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔جس کے باعث ایف بی آر بلڈنگ کے باہر سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین نے سیاستدانوں کی طرف سے اپنے اثاثے اور ٹیکس معلومات کو انتہائی خفیہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سیاستدانوں بالخصوص شریف فیملی کے ٹیکس تفصیلات بارے دستاویزات کو اتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے اور ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شریف فیملی کے ٹیکس معلومات میں ٹمپرنگ بھی کی جا سکتی ہے ایف بی آر کے موجودہ چیئرمین نثار محمد خان کو اس اہم عہدہ پر ایم سی بی کے سربراہ اور نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشئا کی منشاء پر لگایا گیا ہے چیئرمین نثار محمد خان پر پہلے ہی بھاری کرپشن کا الزام ہے اور اربوں روپے کی ٹیکس ھیرپھیر کے الزامات کا بھی سامنا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :