قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
عدالتوں پر تنقید کرنے والے یہ نہیں سوچتے کہ ملزم تو اصل تھا لیکن گواہ جھوٹا تھا ،عدالتی ریما رکس
جمعہ 29 اپریل 2016 17:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء ) سپریم کورٹ نے ناقص شہادتوں کی بنیاد پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعد م قرار دیتے ہوئے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم ملک ماجد نذیرکو بری کر نے کا حکم دیدیا ، جبکہ دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سارے محلے کو پتہ ہوتا ہے قتل کس نے کیا لیکن گواہی کے لیے کوئی تیار نہیں ہوتا ،پولیس والے بعد میں گواہ بنوا لیتے ہیں جس سے ملزم بری ہو جاتے ہیں ، جھوٹی شہادتوں پر ملزم بری ہوتا ہے ، پھر کہا جاتا ہے عدالت نے اصل ملزم کو چھوڑ دیا ، عدالتوں پر تنقید کرنے والے یہ نہیں سوچتے کہ ملزم تو اصل تھا لیکن گواہ جھوٹا تھا ، اسلام کی روح سے گواہ کی ایک غلط بات کی وجہ سے ساری گواہی مسترد کر دی جاتی ہے ، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے بھائی درخواست گزار عاصم نذیر کے وکیل میاں سکندر حیات خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ،مقدمہ کے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے ، گواہ بعد میں بنائے گئے ،ملزم پر جھوٹا الزام لگایا گیا ، ملزم کو سیشن عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی جبکہ ہائی کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دی ، ملزم کے خلاف پیش کی گئی شہادتیں ناکافی ہیں بری کیا جائے ، میرے موکل پر خواتین کو چھیڑنے پر تلخ کلامی میں ہونے والے جھگڑے کے بعد بدلے کے لیے قتل کرنے کا الزام ہے جو سرا سر غلط ہے ایف آئی آر میں درج کرائے گئے بیان اور تفتیشی ٹیم کی رپورٹ میں بھی تضاد ہے ، اس پر مقتول احسان الحق کے وکیل ذولفقار خالد ملکاء پیش ہوئے اوردلائل دیتے ہوئے کہا کہ ، ملزم ملک ماجدنذیرنے گواہوں کی موجودگی میں دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر فائرینگ کی ، ملزم کی عمر قید کو برقرا رکھا جائے ، مقتول کے عزیز و اقارب گھر کے باہر گلی میں کھڑے ہو کر کوڑا کرکٹ اٹھانے سے متعلق بات کر رہے تھے ، ملزم گواہوں کے پاس سے گزرتے ہوئے گیا اور چند قدم کی دوری پر احسان الحق کو قتل کر دیا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.