پشاور،شہر میں دفعہ 144 نافذ ، اپلائیڈ فار اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد

جمعہ 29 اپریل 2016 17:50

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء ) پشاور میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، پابندی کا اطلاق ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پابندی لگانے کا فیصلہ دہشتگردی اور سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں دفعہ 144 کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر کی سڑکوں پر کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو اپنے کیمپوں میں وقت گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :