پاک سر زمین پارٹی نے لاہور میں‌دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 17:23

پاک سر زمین پارٹی نے لاہور میں‌دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : پاک سر زمین پارٹی نے لاہور میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے رہنما رضا ہارون نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اور افتخار رندھاوا آئندہ کل لاہور جا رہے ہیں، پنجاب میں لوگوں کی بڑی تعداد ہمارا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ائیر پورٹ روڈ پر پارٹی کا دفتر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو سنگ میل حاصل کرنے کے بعد ہمارا قافلہ مزید آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی لاہور میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ پشاور کے لیے بھی ایک وفد کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس پی کا ایک قافلہ کوئٹہ بھی جائے گا۔ رضا ہارون نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کو ایک مقامی پارٹی قرار دیا جا رہا ہے لیکن جلد ہی اس تاثر کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ رضا ہارون نے اعلان کیا کہ ہم آئندہ دنوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تنظیم سازی شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :