کراچی ،جمشیدزون بلدیہ شرقی کی جانب سے آغا خان پارک بریٹو روڈ میں شجر کاری کاآغاز

جمعہ 29 اپریل 2016 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) بلدیہ شرقی کی حدود میں ہیٹ اسٹروک اور گلوبل وارمنگ کے حوالے سے شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے ، شجرکاری کے حوالے سے شاہراہوں کی گرین بیلٹس،سینٹر ل آئی لینڈ سمیت ایسی جگہوں پر پودے لگانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں جہاں درختوں کی افزائش باآسانی کی جاسکے، مجموعی طور پر ابتدائی مرحلے میں بلدیہ شرقی میں10 ہزار پودے لگا ئے جائیں گے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے ڈائریکٹر پارکس جمشیدزون اقبال شیخ کے ہمراہ آغاخان پارک بریٹو روڈمیں شجر کاری کاآغاز کیااس موقع پر انھوں نے کہاکہ بلدیہ شرقی میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے خاطر خواہ انتظامات کئے جا رہے ہیں درختوں کی افزائش کے لئے پودوں کالگانااس سلسلے کی ایک کڑی ہے گلوبل وارمنگ کا کراچی بھی شکار ہے ،گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لئے بلدیہ شرقی اپنا کردارادا کر رہاہے، زیادہ سے زیادہ پودوں کی افزائش ہی درجہ حرارت کو کم کرنے میں معاونت کر سکتی ہے جبکہ محکمہ میڈیکل سروسزنے ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردئیے ہیں جوضرورت پڑنے پر عوام کوسہولیات فراہم کریں گے اس موقع پر انھوں نے ہدایت کی کہ جو پودے لگائے جارہے ہیں ان کی دیکھ بھال کاسلسلہ جاری رکھاجائے جب تک وہ تن آور درخت میں تبدیل نہ ہو جائیں انھوں نے شجر کاری کے حوالے سے عوامی تعاون پر بھی زور دیاانھو ں نے مزیدہدایات جاری کرتے ہوئے مذکورہ سڑکوں سے مٹی ہٹانے کو کہااس موقع پر انھیں جمشید زون بلدیہ شرقی میں درخت لگانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :