جن افسران نے زرعی شعبہ میں کورس مکمل کرلیا اپنی افادیت کو نچلی سطح پر مستفید کرائیں ‘محمداقبال چنٹر

جمعہ 29 اپریل 2016 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ کوآپرٹیو کو دیگر محکموں کے ماتھے کا جھومر بنا دیا ہے ،محکمہ میں جدید اصلاحات کی بنا پر اس کی اہمیت اور افادیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، کوآپرٹیو ٹریننگ کالج کا زرعی یونیورسٹی سے الحاق کے بعد زرعی شعبہ میں پہلے 30 اسسٹنٹ رجسٹرار ز کو تربیت حاصل کرنے کے بعد ڈپلومہ جاری کیا جا رہا ہے -اس امر کا اظہار صوبائی وزیر کوآپرٹیو ملک محمد اقبال چنڑ نے کو آپرٹیو ٹریننگ کالج میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کہی - ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ جن افسران نے زرعی شعبہ میں کورس مکمل کیا ہے اپنی افادیت کو نچلی سطح پر مستفید کرائیں - تاکہ ان کے تجربات سے زرعی شعبہ میں مزید ترقی ہو - انہوں نے کہا کہ کو آپرٹیو بنک کو کاشتکاروں کو سب سے زیادہ قرضے فراہم کرنے والا ادارہ بنا دیا گیا جہاں معمولی شرائط پر ان کی ضرورت کے مطابق قرضے فراہم کئے جاتے ہیں -

متعلقہ عنوان :