جلیل القدر صحابی سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات (کل) منایا جائیگا

جمعہ 29 اپریل 2016 17:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) جلیل القدر صحابیؓ، کاتب وحی اور اسلامی بحری بیڑے کے موجد 19 سال تک 64 لاکھ مربع میل پر حکمرانی کرنے والے، فاتح شام و قبرص سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یومِ وفات کل ( ہفتہ )22 رجب المرجب کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مختلف تنظیمیں اور جماعتیں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جس میں مقررین حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، سنہری کارنامے اور بے مثال فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :