کراچی، سخی حسن چورنگی کے قریب لوٹ مارکرتے2ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

جمعہ 29 اپریل 2016 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے سخی حسن موبائل مارکیٹ کے قریب شہریوں دوڈاکوؤں کو پکڑکرتشددکرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق سخی حسن میں واقع موبائل مارکیٹ کے قریب3ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ لٹنے والے ایک شہری نے شورمچادیا۔

(جاری ہے)

شور کی آواز سن کر قریب سے گزرتے لوگوں نے 2ڈاکو ؤں کو پکڑکر پہلے تشدد کا نشانہ بنا یا پھر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ڈاکوؤں سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :