سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق کے 3رشتہ دار شادی کے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار
جمعہ 29 اپریل 2016 15:08
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) امریکی حکام نے سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو شادی کے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں چھاپے کے دوران گرفتار کیے جانے والوں میں حملہ آور رضوان فاروق کا بھائی اور سالی بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ رضوان فاروق کے دوست اور حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں پہلے سے گرفتار ملزم انریق مارکیز کی بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دسمبر کے اوائل میں سان برنارڈینو سان میں مرکزِ صحت پر رضان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بعد میں یہ جوڑا پولیس سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔(جاری ہے)
گزشتہ روز گرفتار کیے جانے والے افراد پر سازش، شادی کے فراڈ، جھوٹا بیان دینے کے الزامات ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے ایک بیان کے مطابق انریق مارکیز کی اہلیہ ماریا چرنیخ روس کی شہری ہیں اور ان کی مارکیز سے شادی امیکریشن کا ایک فراڈ ہے۔ماریا کی بہن کی شادی مجرم رضوان فاروق کے بھائی سے ہوئی ہے اور تینوں افراد کو شادی سے متعلق سازش یا مجرمانہ اتحاد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مارکیز پر سان برناڈینو کو رواں برس کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر ملزم رضوان فاروق کے ساتھ مل کر 2011 اور 2012 میں ایک یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے، اِس کے ساتھ ساتھ ان پر حملے میں اِستعمال ہونے والی دو رائفل سید فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک کو فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔اس وقت مارکیزنے اپنے اوپر لگائے گئے تمام پانچوں الزامات کو مسترد کردیا تھا۔حکام کے مطابق رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ تاشفین ملک نے شدت پسندگروپ دولت اسلامیہ سے متاثر ہو کر یہ حملہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.