دبنگ خان کی فلمیں مقامی فلموں کا چربہ ہوتی ہیں ‘ بھارتی میڈیا کا انکشاف

جمعہ 29 اپریل 2016 14:58

دبنگ خان کی فلمیں مقامی فلموں کا چربہ ہوتی ہیں ‘ بھارتی میڈیا کا انکشاف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلما ن خان کا شمار ہندی سینما کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے ۔ ادھر سپر سٹار کی فلم کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے ادھر ان کے چاہنے والے فلم کا انتظار کرنے لگتے ہیں ۔حال ہی میں شائع ہونے والی بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکار سلمان خان کی بیشتر بلاک بسٹر فلمیں مقامی زبانوں میں بننے والی فلموں کا چربہ ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سلمان خان کے مداح ان کی نئی فلموں کا انتظار کرتے ہیں اور انھیں بے حد پسند بھی کرتے ہیں تاہم انھیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی فلمیں مقامی فلموں کا چربہ ہوتی ہیں۔ سلمان خان کی 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم جڑواں میں انھوں نے ڈبل رول ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا یہ فلم تیلگون زبان میں بننے والی فلم بلوبرادر کا چربہ تھی۔ ملایتکار مورالی رائے کی 1998میں ریلیز کی جانے والی فلم بندھن نے بھی خوب دولت سمیٹی تاہم یہ بھی 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم کا چربہ تھی۔ 1999 میں سلمان کی سپرہٹ فلم بیوی نمبر 1 نے بھی 2 سوکروڑ روپے کمائے تاہم یہ فلم بھی تامل فلم ساتھی لیلا وتھی کا چربہ نکلی جسے 1995میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :