Live Updates

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ، پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 14:43

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ، پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : پی ٹی آئی نے یکم مئی کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔جلسےکی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کے پیش نظر پولیس نے سکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق 1 ایس پی،18 ڈی ایس پی، 130 سب انسپکٹر اور 22 سو پولیس جوان جلسے کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ ہال روڈ ، بیڈن روڈ، جی پی او چوک اور گنگا رام اسپتال کی طرف پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے سخت سکیورٹی کے لیے مؤثر اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات