جدہ: تارکین کی بے عزِّتی مت کرو:سعودی صحافی

جمعہ 29 اپریل 2016 14:24

جدہ: تارکین کی بے عزِّتی مت کرو:سعودی صحافی

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) : سعودی صحافیوں کی کثیر تعداد نے سعودی صحافی سعد الدوسیری کے اس بیان کی مذّمت کی ہے ، جو اس نے سعودی گزٹ میں دیا تھا ۔ اور جس میں اس نے کہا تھا کہ”تارکین وطن ایک وائرس ہیں“ ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کی کثیر تعد اد نے تارکین وطن کے حق میں لکھتے ہوئے کہا کہ یہ وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بیان کے بارے میں اس صحافی سے پوچھیں۔ایک صحافی نے لکھا ہے کہ ” میں سعد الدوسیری کو بتانا چاھتا ہوں کہ یہاں کتنی ہی دوکانیں ہیں جو بند رہتی ہیں ،صرف اس وجہ سے کہ ان پر سعودیوں کو کام کی اجازت ہے ، لیکن وہ کام پر نہیں آتے “۔اس طرح بہت سارے صحافیوں نے سعدالدوسیری کے غلط روّئیے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :