نیپرا نے 747 میگاواٹ کے گدو پاور پلانٹ کے ٹیرف کی منظوری دے دی

جمعہ 29 اپریل 2016 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء) نیپرا نے 747 میگاواٹ کے گدو پاور پلانٹ کے ٹیرف کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے گدو پاور پلانٹ کے ٹیرف کی منظوری 30 سال کیلئے دی ہے جبکہ منصوبے کی لاگت میں ساڑھے چار ارب روپے کا اضافہ مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا نے منصوبے کی لاگت 79 کی بجائے 74 اعشاریہ پانچ ارب روپے منظور کی ہے جبکہ گدو پاور پلانٹ پر ہائی سپیڈ ڈیزل سے پیدا ہونے والی فی یونٹ بجلی کی قیمت 9 اعشاریہ55 اور گیس پر 6 اعشاریہ 16 روپے فی یونٹ منظور کی ہے۔

متعلقہ عنوان :