سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کا انچارج اسپیکر ہوتا ہے ، وزیر اعلی سندھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 13:52

سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کا انچارج اسپیکر ہوتا ہے ، وزیر اعلی سندھ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : سندھ اسمبلی کے ایوان میں اقرار الحسن کے اسٹنگ آپریشن نے سندھ اسمبلی کے ناقص سکیورٹی انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقرار الحسن کے سندھ اسمبلی میں کیے گئے اسٹنگ آپریشن نے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی پر خرچ کیے جانے والے کروڑوں روپے پر کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں نے اس تمام صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سوال کیا تو سائیں سرکار یہ کہہ کر سبکدوش ہو گئے کہ سندھ اسمبلی کی سکیورٹی کا انچارج اسپیکر سندھ اسمبلی ہوتا ہے اور یہ تمام معاملات اسپیکر اسمبلی ہی کی زیر نگرانی طے ہوتے اور ان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :