کوئٹہ ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی :ڈاکٹرز

جمعہ 29 اپریل 2016 13:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں دسویں روز بھی او پی ڈیز میں 2 گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال جاری رہی، ہڑتال کے باعث مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں دسویں روز بھی صبح 9 سے 11 بجے تک دو گھنٹوں کی ٹوکن ہڑتال جاری ہے جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی ان او پی ڈیز میں روزانہ آنے والے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے وہ عوام کے مفاد کے لئے لڑ رہے ہیں کیونکہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے سہولیات میسر نہیں ، جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :