قوم کواپنے اثاثوں سے متعلق کو اعتما د میں لے چکاہوں،ہماری حکومت نے 3سال میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا ،جس منصوبے کا بھی افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا، سیاسی پارٹیوں کی رضامندی کے تحت چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی زیر نگرانی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کر دیا ،پھر بھی کچھ سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی پالیسی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 12:57

قوم کواپنے اثاثوں سے متعلق کو اعتما د میں لے چکاہوں،ہماری حکومت نے ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف سے آج وزیراعظم ہاؤس میں ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی سائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے مسلم لیگ(ن)کے ارکان قومی اسمبلی عالم دادلا لیکا،میاں نجیب الدین اویسی،سردار عرفان ڈوگر شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے اثاثوں سے متعلق نہ صرف اعتماد میں لیا بلکہ سیاسی پارٹیوں کی رضامندی کے تحت چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی زیر نگرانی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کر دیا لیکن چند سیاسی مخالفین نے پینترا بدل لیا۔

(جاری ہے)

میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی روئیے کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے 3سال میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا جس منصوبے کا بھی افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا،بہت جلد 10ہزار میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل کر دی جائیگی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی رسمی افتتاح نہیں کیا بلکہ ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں ،جس بھی منصوبے کا افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا۔

گزشتہ روز مانسہرہ میں گیس کی فراہمی کے لیے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیا د رکھاجس سے مانسہرہ ،ایبٹ آباد،راوگی اور شنگیاری کے علاقوں میں گیس فراہمی ممکن ہو گی۔انہوں نے کہا ارکان پارلیمان صدق دل سے عوام کی خدت کریں چند سیاسی مخالفین اپنی سیاست چمکانے کے لیے کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں نکی باتوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہواہے ۔

عالمی ادارے بھی پاکستان کو معاشی بحالی کے معترف ہو چکے ہیں۔ملک میں افراد زر میں کمی اور ذر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی رویئے کا اظہار کر رہے ہیں۔سیاسی پارٹیوں کی رائے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر نگرانی کمیشن کا فیصلہ کر دیا ہے لیکن پھر بھی کچھ سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی پالیسی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔