منشیات سمگلنگ کیس--- ممتا کلکرنی شوہر سمیت پھنس گئیں

جمعہ 29 اپریل 2016 12:54

منشیات سمگلنگ کیس--- ممتا کلکرنی شوہر سمیت پھنس گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گوسوامی 22 ارب روپے کے منشیات اسمگلنگ کیس میں بھارتی پولیس کو مطلوب ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے سولہ پور کی فیکٹری سے 2 ٹن سے زائد 2200 کروڑ روپے (22 ارب) مالیت کی منشیات برآمد کی جس کی تحقیقات کے تانے بانے بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان شوہر بین الاقوامی اسمگلر وکی گوسوامی تک جا پہنچے ہیں جس کے بعد اب بھارتی پولیس نے منشیات کے بین الاقوامی گروہ تک رسائی کے لیے بالی ووڈ حسینہ اور ان کے شوہر کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لیے بھارتی پولیس نے بین الاقوامی اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ممتاکلکرنی کے شوہر وکی گوسوامی کو 1997 میں منشیات اسمگلنگ کیس میں دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 25 سال قید کی سزا ہوئی تھی تاہم کچھ عرصے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں نے شادی کرتے ہوئے کینیا کے شہر نیروبی میں رہائش اختیار کرلی تھی لیکن اب دونوں میاں بیوی دنیا کی نظروں سے اوجھل زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نومبر 2014 میں بھی اداکارہ ممتا کلکرنی اوران کے شوہر وکی گوسوامی کو کینیا کی پولیس اور امریکی انسداد منشیات ایجنسی نے حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :