فلم ”باغی“ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی

جمعہ 29 اپریل 2016 12:46

فلم ”باغی“ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ کے اسٹار ٹائیگر شروف اور اداکارہ شردھا کپور کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم ”باغی“ ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی- فلم میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور شردھا کپوراپنے جوہر دکھا رہے ہیں جبکہ فلمی پنڈتوں نے فلم کو ریلیز سے قبل ہی 2016 کی سپر ہٹ فلم قرار دیا ہے اور فلم کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کو بے حد پذیرائی ملی ہے اور شائقین نے گانوں کو بے حد پسند کیا ہے جب کہ دوسری جانب فلم کے ہیرو ٹائیگرشروف پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں اورپاکستانی مداحوں کی خاطر انہوں نے فلم کا معاوضہ کم لینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :