موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ‘ زارا اکبر

جمعہ 29 اپریل 2016 12:46

موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ‘ زارا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) ٹی وی ، تھیٹر اور فلم کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، پچھلی تمام حکومتوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برسراقتداد میں آنے کے بعد عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جو عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔

بہت جلد ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا اور حکومت اندھیروں کو روشنی میں بدل دے گی ۔ زارا اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کی نائب صدر بننا میرے لیے ایک امتحان ہے لیکن پوری کوشش کروں گی کہ نادار اور مستحق فنکاروں کی فلاح اور ان کے مسائل اعلیٰ قیادت تک پہنچا سکوں ۔ جبکہ فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام کی (ن) لیگ کے دور حکومت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گی ۔