آنے والے وقت میں میوزک کا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں ‘ گلوکارہ شازیہ خشک

جمعہ 29 اپریل 2016 12:41

آنے والے وقت میں میوزک کا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں ‘ گلوکارہ شازیہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا ہے کہ میں اپنی گائیکی کے حوالے سے اپنے گلے کا بڑا خیال رکھتی ہوں اور روزانہ ریاضت کے ساتھ ٹھنڈے پانی ،نمک اور مرچوں سے پرہیز کرتی ہوں ، سبزیاں اور مچھلی شوق سے کھاتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے شوہر کے درمیان نو جھوک چلتی رہتی ہے کیونکہ بنیادی طور پر وہ پروفیسر ہیں اور ان کو فن کا شوق بھی ہے ، وہ اچھی شعر و شاعری کا شوق بھی رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے کبھی کبار میری ان سے نوک جھوک ہو جاتی ہے اور وہ بھی صرف مختصر وقت کے لئے ہوتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں شازیہ خشک نے کہا کہ آنے والے وقت میں میوزک کا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ بہت جلد کراچی سمیت پورے ملک میں اوپن ائیر کنسرٹ ہوا کریں گے جس سے عوام کو اچھی تفریح دوبارہ ملنی شروع ہو گی ۔