ہم فنکار لوگوں کو صرف فن کا ہنر ہی آتا ہے ، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ قوی خان

جمعہ 29 اپریل 2016 12:41

ہم فنکار لوگوں کو صرف فن کا ہنر ہی آتا ہے ، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء ) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ ہم فنکار لوگ ہیں اور ہمیں صرف فن کا ہنر ہی آتا ہے ، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، 1985ء میں سیاست کے میدان میں قسمت آزمائی کرنے کے بعد دوبارہ اس طرف رخ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 1985ء میں ہونے والے عام انتخابات میں جمیل فخری ( مرحوم ) نے بطور ایم پی اے میرے کاغذات جمع کروائے اور عوام کی طرف سے بھی مجھے بے حد پذیرائی ملی تاہم یہ الیکشن میں 9ہزار 975ووٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی ہار گیا اور اس کے بعد میں نے پھر سیاست کی جانب رخ نہیں کیا اور اب میری تمام تر توجہ ٹی وی ڈراموں کی طرف مرکوز ہے ۔

قوی خان نے کہا کہ منسٹری آف کلچریا اس سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو تمام فنکاروں کا کمپیوٹر ڈیٹا اکٹھا کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی مسائل میں ان کی مدد کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تیں میں نے کوشش کر کے فنکاروں کے لئے حکومت سے فنڈ ریلیز کروائے ہیں مگر ابھی بھی پاکستان میں ایسے بے شمار فنکار موجود ہیں جن کے گھریلو حالات ناگفتہ ہو چکے ہیں ۔ اس حوالے سے حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینی چاہیے ۔ کیونکہ فنکار بہت حساس ہوتاہے اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے اس کی انا مجروح ہوتی ہے ۔