کویت سٹی: معراج النبی 5 مئی کو سرکاری چھٹی کا اعلان، ایک ہفتے میں تین چھٹیاں

جمعہ 29 اپریل 2016 12:17

کویت سٹی: معراج النبی 5 مئی کو سرکاری چھٹی کا اعلان، ایک ہفتے میں تین ..

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) : کویتی سول سروس کمیشن کے سربراہ عبد العزیز الزبن کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ کویت میں معراج النبی کے سلسلے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں مورخہ 5مئی کو چھٹی ہو گی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ یہ چھٹی پانچ مئی بروز جمعرات کے دن بنتی ہے ، اور اس کے بعد ملازمین اپنی ہفتہ وار چھٹی جمعہ اور ہفتے سے بھی لطف اندوز وہ سکیں گے۔ اسطرح تمام سر کاری اور غیر سرکاری ملازمین تین چھٹیاں گزارنے کے بعد اتوار کو اپنے دفاتر جائیں گیں۔

متعلقہ عنوان :