ہ فلم”باغی“ میں ایکشن کردار کرتے ہوئے نروس ہوگیا تھا، رامیش سنجیو سوامی

جمعہ 29 اپریل 2016 12:12

ہ فلم”باغی“ میں ایکشن کردار کرتے ہوئے نروس ہوگیا تھا، رامیش سنجیو ..

ممبئی ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکار رامیش سنجیو سوامی نے کہا ہے کہ وہ فلم”باغی“ میں ایکشن کردار کرتے ہوئے نروس ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم”باغی“میں رامیش سنجیوجوتامل اداکار سدھیر بابو کے ساتھ ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں،نے اداکار ٹائیگر شیروف کی فنکارانہ صلاحتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ان کو مارشل آرٹس میں عبور حاصل ہے۔

انہوں کہا کہ فلم کی عکسبندی کے دوران ٹائیگر شیروف کے ساتھ ایکشن سین عکسبند کرتے ہوئے وہ نروس ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کئی لاتیں ان کے منہ پر بھی لگیں اور انہوں نے مجھے گلے لگا کر دفاع کا طریقہ بتایا۔انہوں نے کہا کہ اس کے وہ بھی پروفیشنل کی طرح سین عکسبند کرنے قابل ہو گئے۔