فنکاروں اور تخلیقی لوگوں کی سونح عمریں پڑھ کر لطف اندوز ہوتا ہوں، فرحان اختر

جمعہ 29 اپریل 2016 11:55

فنکاروں اور تخلیقی لوگوں کی سونح عمریں پڑھ کر لطف اندوز ہوتا ہوں، فرحان ..

ممبئی ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکار فلمساز فرحان اختر نے کہا ہے کہ وہ فنکاروں اور تخلیقی لوگوں کی سونح عمریں پڑھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر نے کہا ہے کہ انہیں کتب بینی کا شوق ہے اور وہ اس کے لئے وقت نکالتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ آج کل ہدایتکار اکیراکوروسوا کی سوانح عمری کا مطالعہ کر رہے ہیں جس میں وہ ان کی بچپن اور ان کی زندگی کی یادوں کو بیان کیا گیا ہے۔فرحان اختر نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ فنکاروں اور تخلیقی لوگوں کی سونح عمریں پڑھیں اور وہ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ فرحان اختر نئی فلم ”راک آن ٹو“میں گلوکاری اور اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :