انیل کپورکا اپنے خاندان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

جمعہ 29 اپریل 2016 11:55

انیل کپورکا اپنے خاندان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

ممبئی ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور اپنے خاندان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے کہاکہ وہ ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس میں خاندان کے لوگ ان کے ساتھ اداکاری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ ایسا سکرپٹ ہو جس میں سب کو برابر اداکاری کرنے کا موقع ملے۔

اداکار نے کہا کہ ان کے بیٹے ہرش وردھن کی پہلی فلم ”مرزیا“ سات اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم راکیش اوم پرکاش مہرا کی ہدایت میں بن رہی ہے۔واضح رہے انیل کپور کی دونوں بیٹیاں بالی وڈ میں اپنے قدم جما چکی ہیں، سونم کپور اداکار اور ریا کپور فلمساز اور ہدایتکار ہیں۔ارجن کپور اور رنویر سنگھ بھی انیل کے رشتہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :