اب دوبارہ پاکستان جانے کا سوچنا بھی ناممکن ہے۔ بھارت ہدایتکار کبیر خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 اپریل 2016 11:54

اب دوبارہ پاکستان جانے کا سوچنا بھی ناممکن ہے۔ بھارت ہدایتکار کبیر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل 2016ء) : بھارتی فلموں کے معرو ف ہدایتکار کبیر خان کو پاکستان کے کراچی ائیر پورٹ پر ذلت آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیر پورٹ پر موجود لوگوں نے فینٹم جیسی پاکستان مخالف فلم بنانے پر انہیں خوب برا بھلا کہا اورجوتے بھی دکھائے۔ اپنے وطن واپس لوٹنے پر کبیر خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ کسی قسم کی جوابی کارروائی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران کبیر خان نے بتایا کہ میں ان سے بات بھی کرنا چاہی لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی۔ دوبارہ پاکستان جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کبیر خان کا کہنا تھا کہ اب دوبارہ پاکستان جانا نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے مجھے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ میں دوبارہ پاکستان نہیں جا سکتا۔ واضح رہے کہ کبیر خان کی فلم ”فینٹم“ میں پاکستان مخالف بیانات پر پاکستانی عوام میں غم و غصے کی شدید لہر پائی جاتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ مشتعل عوام نے کبیر خان کو ائیر پورٹ پر دیکھتے ہی بھارت مخالف نعرے بازی شروع کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :