وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کیلئے ایک کھرب21 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 29 اپریل 2016 11:28

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کے مجموعی طور پر ایک کھرب21 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کے لیے ایک کھرب73 ارب94 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے لیے 20 ارب، پرائمنسٹر یوتھ پروگرام کے لیے13 ارب10 کروڑ،ایرا کے لیے4 ارب جبکہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے63 ارب11 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔