پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے 40 کروڑ68 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 29 اپریل 2016 11:28

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے مجموعی طور پر 40 کروڑ68 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے9 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ملابینڈایریا میں پورٹ کی ترقیاتی کاموں کے لیے30 کروڑ ،کراچی میں فش ہیچری کمپلیکس کے لیے39 لاکھ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کو ملانے والی سڑک ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے5 کروڑ اور پورٹ قاسم میں ترقیاتی کاموں کے لیے5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔