پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بزنس ڈویژن کی ٹیم کا انٹرنیشنل ایئرشو میں آلات اور سروسز کا شاندار مظاہرہ

جمعہ 29 اپریل 2016 11:27

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بزنس ڈویژن کی ٹیم کا انٹرنیشنل ایئرشو میں آلات ..

رباط ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) ایئر وائس مارشل ارشد محمود ملک کی قیادت میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بزنس ڈویژن کی ٹیم نے مینارہ ایئرفورس بیس پر جمعرات کو منعقدہ انٹرنیشنل ایئرشو میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی طرف سے پیش کردہ آلات اور سروسز کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ٹیم کا افریقہ میں یہ پہلا مظاہرہ تھا جس کا رباط میں پاکستان کے سفیر نادر چوہدری کی طرف سے اہتمام کیا گیا۔

جے ایف 17 ٹیم اس مقصد کیلئے ان دنوں مراکش کے دورہ پر ہے۔ ایئرشو میں 56 ممالک حصہ لے رہے ہیں جبکہ افریقی اور مشرق وسطی کے 40 ممالک کی فضائیہ کے سربراہان ائیر شو میں شریک ہیں جس سے جے ایف 17 کو افریقہ میں پہلی مرتبہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

(جاری ہے)

ایئروائس مارشل ارشد محمود ملک نے جے ایف 17 تھنڈرکی نمایاں خصوصیات سے شو کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ جے ایف 17 تھنڈرکم لاگت میں بہتر کارکردگی کا حامل ہے اس کی دیکھ بھال اورمرمت کے حوالے سے پاکستان ایئربیس کمپلیکس اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ پی اے سی اس کے علاوہ معراج لڑاکا طیاروں کیلئے بھی بے مثال خدمات فراہم کرتے ہیں۔ رباط میں پاکستان کے سفارتخانہ کی طرف سے ایئروائس مارشل محمود ملک کے ساتھ ایئروناٹیکل کی صنعت سے وابستہ پیشہ وارانہ ماہرین اور مختلف ممالک کے ایئر فورس حکام کی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیاگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نادر چوہدری نے کہا کہ جے ایف 17 کا منصوبہ وزیراعظم نوازشریف نے شروع کیا تھا اور ان کی اولین ترجیح ہے کہ اس کی پوری دنیا میں نمائش کی جائے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ ایئروائس مارشل نے پاکستانی سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر جے ایف 17 کامراکش میں مظاہرہ ممکن نہیں تھا۔ جے ایف 17 کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دیگرممالک کے سفیروں اور سربراہان فضائیہ اور دفاعی اتاشیوں، ایوی ایشن انڈسٹری اور عالمی میڈیا نے اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :